ہائیکورٹ نے لاپتہ قیدی ہلاکت کامقدمہدرج کرنیکی درخواست سیشن جج کوبھیج دی
سیشن جج کوبھی حکم دیا ہےکہ وہ اس بابت مکمل ریکارڈ ملاحظہ کر کے مناسب فیصلہ کریں,ریکارڈ.
پٹیشن مقتول کے بھائی کی طرف سے کرنل(ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی, فوٹو:فائل
ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس خواجہ امتیاز احمد نے مبینہ طور پر ایجنسیوں کی تحویل میں جاں بحق ہونیوالے11لاپتہ قیدیوں میں سے ایک قیدی عبدالصبورکے قتل پرسابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل(ر) شجاع پاشا اور ڈی جی ایم آئی لیفٹیننٹ جنرل نوشاد کیانی کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی پٹیشن سماعت اور مناسب حکم جاری کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی کو بھیج دی ہے۔
قرار دیا ہے کہ ریکارڈکے مطابق قیدی کی دوران حراست ہلاکت ثابت ہوتی ہے اورسیشن جج کوبھی حکم دیا ہے کہ وہ اس بابت مکمل ریکارڈ ملاحظہ کر کے مناسب فیصلہ کریں ۔ پٹیشن مقتول کے بھائی کی طرف سے کرنل(ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی۔