پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں میں 120 ملزم گرفتار اسلحہ برآمد
لیاری میں جاری گینگ وار کو روکنے کے لیے بلآخر پولیس حرکت میں آگئی
لانڈھی: رینجرز کے آپریشن کے دوران عطاالرحمن گوٹھ سے گرفتار ملزمان اور ان سے برآمد ہونے والا اسلحہ۔ فوٹو: آن لائن
پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 120ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لیاری میں جاری گینگ وار کے نور محمد عرف بابا لاڈلہ اور عزیر بلوچ کے کارندوں کے درمیان جاری قبضے کی جنگ کو روکنے کے لیے بلا آخر پولیس حرکت میں آئی، گزشتہ روز ایس ایس پی سٹی فیصل بشیر میمن کی سر براہی میں پولیس کی بھاری نفری کلاکوٹ تھانے کی حدود کھڈی لین ، رانگی واڑہ اور دھوبی گھاٹ سے متصل علاقوں میں داخل ہوئی تو لیاری گینگ وار کے بدنام زمانہ عاطف نیازی اور اس کے کارندوں نے پولیس پر جدید ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کردی جس پر پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گینگ وار کے ملزمان اپنے ٹھکانے چھوڑ کر فرار ہو گئے جس کے بعد پولیس نے گھر گھر تلاشی کے دوران اسلحہ جی تھری گن کی گولیاں، میگزین اور مختلف علاقوں سے چھینی گئیں گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس اور دیگر سامان برآمد کر لیام ایس ایس پی سٹی فیصل بشیر میمن نے بتایا کہ پولیس رانگی واڑہ سے بابا لاڈلہ گروپ کے اہم کارندے ندیم جاپان والے کے بھائی کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 77چھاپوں اور6 پولیس مقابلے میں 113ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 23 پستول اور منشیات برآمد کرلی گئی، لانڈھی کے علاقے عطا الرحمن گوٹھ میں علی الصبح رینجرز بھی بھاری نفری داخل ہو گئی اور علاقے کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاش شروع کردی اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے مکمل طور پر بند تھے اور کسی کو بھی آنے اور جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی، آپریشن کے دوران رینجرز نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے5 ملزمان کو حراست میں لیکر اب کے قبضے سے چھوٹے بڑے اقسام کے15ہتھیار اور3 دستی بم برآمد کر لی،انھوں نے بتایا کہ حراست میں لیے جانے والے ملزمان قتل اور فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں، رینجرز نے خفیہ اطلاع میں ٹارگٹ کلر عمیر امام دین عرف الیاس عمیر جیلر کی گرفتاری ظاہر کردی، ترجمان رینجرز نے دعویٰ کیا ہے گرفتار ملزم ٹارگٹ کلنگ کی90 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔