فیس بک لڑکیوں کو پتلا کردیتی ہے نئی تحقیق
سائیٹ پر وقت گزارنے والی لڑکیوں کی بھوک اڑجاتی ہے۔
سائیٹ پر وقت گزارنے والی لڑکیوں کی بھوک اڑجاتی ہے۔۔ فوٹو : فائل
فیس بک نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی پسندیدہ ترین ویب سائیٹ ہے جس کا اور کوئی فائدہ ہوتا ہویا نہ مگر کم از کم لڑکیوں کے لیے فائدہ مند ہے وہ اس طرح کہ ا س سائیٹ پر وقت گزارنے والی لڑکیوں کی بھوک اڑجاتی ہے۔
جس کے نتیجہ میں وہ پتلی ہوجاتی ہیں ۔ انٹرنیشنل جرنل آف ایٹنگ ڈس آرڈر نامی جریدے میںشائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ایسی خواتین یا طالبات جو فیس بک پر زیادہ وقت گزارتی ہیں وہ اپنی جسمانی کیفیت سے زیادہ باخبر ہونے کے باعث اندیشوں کا شکار ہوجاتی ہیں ۔ تحقیق کے مطابق ان طالبات یا خواتین میں اپنی تصاویر اور اسٹیٹس اپ ڈیٹس پربہت زیادہ لائیک اور کمنٹس کا جنون ہوتا ہے اور وہ اپنی شخصیت کے حوالے سے کچھ زیادہ ہی فکر مند ہوکر کھانے پینے سے دور بھاگنے لگتی ہیں ۔
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ لڑکیاں فیس بک پر جتنی تصاویر دیکھتی ہیں انھیں لگتا ہے کہ وہ بہت زیادہ موٹی یا بھدی جسمانی ساخت کی مالک ہیں جس کے نتیجہ میں ان کی بھوک اڑ جاتی ہے اور ان کا جسم تیزی سے پتلا ہونا شروع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے انھیں صحت کے معاملے میں شدید نقصان کا اندیشہ لاحق ہوجاتا ہے ۔ محقیقین کے مطابق فیس بک پر صرف 20 منٹ تک ہی قیام جسمانی وزن میں کمی لانے اور فکروں کا سبب بن جاتا ہے ۔