بھارتی کرکٹ بورڈ چیف کے داماد نے آئی پی ایل میں جوا کھیلنے کا اعتراف کرلیا
میں وندو دارا سنگھ کی مدد سے صرف تفریح میں جوا کھیلتے تھا، گروناتھ میاپن
میں وندو دارا سنگھ کی مدد سے صرف تفریح میں جوا کھیلتے تھا، گروناتھ میاپن فوٹو: فائل
بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر این سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن نے آئی پی ایل سیزن 6 میں جوا کھیلنے کا اعتراف کرلیا۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ وندو دارا سنگھ کی مدد سے صرف تفریح میں جوا کھیلتے تھے۔ یہ آئی سی سی کے مستقبل میں ممکنہ چیئرمین سری نواسن کیلیے دوسرا صدمہ ہے وہ میاپن کو بے قصور قرار دیتے آئے ہیں،اس سے قبل تحقیقاتی کمیٹی نے میاپن کا چنئی سپر کنگز سے تعلق نہ ہونے کا دعویٰ بھی مسترد کردیا تھا۔