روس ٹیلر نے کیوی کرکٹ ایوارڈز میلہ لوٹ لیا ایک ساتھ 4 اہم ٹرافیز پر قبضہ

ٹوئنٹی 20 پلیئر آف دی ایئر مچل میک کلینگن اور فرسٹ کلاس بولر کا ایوارڈ ٹم سائوتھی کو ملا۔

ٹوئنٹی 20 پلیئر آف دی ایئر مچل میک کلینگن اور فرسٹ کلاس بولر کا ایوارڈ ٹم سائوتھی کو ملا۔ فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹسمین روس ٹیلر نے ملکی ایوارڈز میلہ لوٹ لیا، انھوں نے ایک ساتھ 4 اہم ایوارڈز پر قبضہ جمایا۔


پلیئر آف دی ایئر کیلیے دیا جانے والے رچرڈ ہیڈلی میڈل ٹیلر کو ملا ، ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر، ون ڈے کے بہترین کھلاڑی اور فرسٹ کلاس میں بہترین بیٹنگ کا اعزاز بھی ان کے نام رہا۔ ٹوئنٹی 20 پلیئر آف دی ایئر مچل میک کلینگن اور فرسٹ کلاس بولر کا ایوارڈ ٹم سائوتھی کو ملا۔ سوزی بیٹس نے بہترین انٹرنیشنل ویمنز پلیئر اور ویمنز ڈومیسٹک کرکٹر کا ایوارڈ پایا۔
Load Next Story