کراچی میں دن دیہاڑے جیولرز کی دکان پر 3 کروڑ روپے مالیت کی ڈکیتی
تین مسلح افراد چند منٹ میں دکان سے 250 تولے سونا لے کر فرار ہوگئے
مسلح ڈاکو ڈکیتی کی غرض سے دکان میں داخل ہورہے ہیں (فوٹو سی سی ٹی وی اسکرین گریپ)
شہر قائد کے کاروباری علاقے صدر میں مسلح ڈاکو جیولرز کی دکان سے چند منٹوں میں 3 کروڑ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر میں جاری ڈاکو راج کے دوران مسلح ڈاکو دن دیہاڑے صدر میں جیولرز کی دکان کا صفایا کر گئے، واردات کے دوران ڈاکو چند منٹوں میں 3 کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ فرار ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق پریڈی کے علاقے صدر شاہراہ عراق پر مسلح ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے 'بن ہاشم جیولرز' کی دکان میں داخل ہوکر عملے کر یرغمال بنایا اور اسلحے کے زور پر بھاری مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔
دکاندار نے بتایا کہ جمرات کی دوپہر 2 بجکر 10 منٹ پر شلوار قمیض میں ملبوس 3 ڈاکو داخل ہوئے جو چند منٹوں میں دکان سے اسلحے کے زور پر بھاری مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوئے، انھوں نے بتایا کہ تینوں نے سر پر پی کیپ پہنے ہوئے تھے جبکہ دو پاس پر بیگ بھی تھے اس علاوہ ان کے کچھ ساتھی موٹر سائیکلوں پر باہر موجود تھے جو واردات کے بعد اپنے ساتھیوں لیکر فرار ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ واردات کے دوران ڈاکو 2 سو سے ڈھائی سو تولہ سونا لوٹ کر فرار ہوئے ہیں، جس کی مالیت 3 کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے تاہم ابھی وہ اپنی دکان کا ریکارڈ چیک کر رہے ہیں، دکان کے اندر کیمرے خراب ہونے کی وجہ سے اندر کی فوٹیج نہیں بن سکی تاہم دکان کے باہر لگے ہوئے کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز منظر عام پر آئی۔
واردات کی اطلاع ملتے ہی پریڈی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ واردات سے متعلق دکان کے مالک اور عملے سے معلومات حاصل کیں، پولیس نے ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی۔