یوکرین کے بحران میں شدت
یورپی میڈیا اس بحران کو امریکا روس مناقشت کا شاخسانہ قرار دے رہا ہے
کیف میں وزرائے خارجہ کی سطح پر ہونیوالے روس امریکا مذاکرات بے نتیجہ رہے جان کیری خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے۔ فوٹو:فائل
KARACHI:
یوکرین اور روس کی کشمکش سنجیدہ رخ اختیار کرتی نظر آ رہی ہے جب کہ یورپی میڈیا اس بحران کو امریکا روس مناقشت کا شاخسانہ قرار دے رہا ہے۔ ایک مغربی اخبار نے ایک کیری کیچر کے ذریعے اس کی تصویر کشی ایک ''سی سا'' کے طور پر کی ہے جس کے دونوں اطراف پر امریکا اور روس سوار ہیں جب کہ اس کے تختے کو یوکرین کی کمر پر ٹکایا گیا ہے۔ دریں اثناء یوکرین کے نیم خود مختار خطے کریمیا کی پارلیمنٹ نے روس کے ساتھ باضابطہ الحاق کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ کریمیا کے لوگوں کا عندیہ جاننے کے لیے رواں ماہ 16 مارچ کو رائے شماری کرائی جائے گی۔ روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں 'ڈوما' کے مطابق الحاق کی درخواست پر فیصلہ کریمیا میں ہونے والے ریفرنڈم کے بعد کیا جائیگا۔
یوکرین نے یورپی یونین کے ساتھ معاہدہ کرنے کا عندیا دیا ہے۔ کیف میں وزرائے خارجہ کی سطح پر ہونیوالے روس امریکا مذاکرات بے نتیجہ رہے جان کیری خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے۔ امریکی صدر بارک اوباما نے کریمیا میں روسی فوجی مداخلت میں ملوث تمام افراد کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ لیتھوانیا کی خاتون صدر ڈالیا گریباؤاسکائٹے نے کہا ہے کہ یوکرین کے بعد مالدووا کی باری ہو گی اور مالدووا کے بعد دوسرے ملکوں کی۔ یوکرین میں مداخلت پر نیٹو نے روس کے ساتھ مشترکہ مشنز معطل کرنے کا بھی اعلان کیا۔ یورپی یونین نے یوکرین کے برطرف صدر وکٹر یانوکووچ اور ان کی سابقہ حکومت کے 17دیگر عہدیداروں کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔ یوں دیکھا جائے تو یورپ میں ایک بار پھر سرد جنگ کا دور واپس آ رہا ہے' امریکا اور مغربی یورپ کے ممالک کی روس کے ساتھ محاذ آرائی بڑھی تو اس کے اثرات دنیا کے دیگر مماک پر بھی پڑیں گے۔