تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا باپ ہلاک 2 بیٹے زخمی
حادثے کا ذمے دار ڈرائیور گاڑی سمیت فرارہوگیا، سہراب گوٹھ کے قریب زہریلی چیز کھانے سے خاتون جاں بحق ہوگئی
سہراب گوٹھ صنعتی ایریا تھانے کی حدود میں زہریلی چیز کھانے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں خاتون سمیت3افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ2بھائی شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں50سالہ سعید جاں بحق ہوگیا جبکہ موٹر سائیکل پر سوار اس کے 2 بیٹے 14 سالہ شان اور12سالہ ارسلان شدید زخمی ہوگئے، ہلاک و زخمیوں کو جناح اسپتال لیجایا گیا جبکہ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کورنگی 5 نمبر کا رہائشی تھا ، جیکسن کے علاقے مائی کلاچی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے32سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا ، سہراب گوٹھ صنعتی ایریا تھانے کی حدود میں زہریلی چیز کھانے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لائی گئی، ایس ایچ او رانا حسیب کا کہنا تھا کہ متوفیہ کے ورثا لاش بغیر کارروائی کے اپنے ہمراہ لے گئے۔