کنڈیکٹر بس اور مزدور عمارت سے گر کر ہلاک نوجوان کو ٹینکر نے کچل دیا

کھوکھرا پار کا رہائشی متوفی فیضان بس کا کنڈیکٹر تھا، بس کی ٹکرسے جاںبحق نوجوان تاج پٹرولیم کمپنی کاملازم تھا

کھوکھرا پار کا رہائشی متوفی فیضان بس کا کنڈیکٹر تھا، بس کی ٹکرسے جاںبحق نوجوان تاج پٹرولیم کمپنی کاملازم تھا۔ فوٹو: فائل

شہر میں ٹریفک حادثات اورچھت سے گرنے کے واقعات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق رسالہ تھا نے کی حدود بابائے اردو روڈ معین پلازہ کے قریب بس سے گر کر ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی گئی جہاں متوفی کی شناخت 25 سالہ فیضان کے نام سے کر لی گئی،وہ کھوکھرا پار کا رہائشی تھا،رسالہ پولیس کے مطابق متوفی جس بس سے گر کر ہلاک ہوا اسی بد قسمت بس کا کنڈیکٹر تھا اور مذکورہ بس بکنگ پر لی مارکیٹ سے سیون شریف جا رہی تھی ، موچکو تھانے کی حدود نادرن بائی پاس کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک ہو گیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی گئی جہاں متوفی کی شناخت 22 سالہ محمد توقیر ولد ابراھیم کے نام سے کر لی گئی۔

متوفی تاج پٹرولیم نادرن بائی پاس کا رہائشی تھی اور تاج پٹرولیم کمپنی میں ہی ملازمت کرتا تھا ایس ایچ او موچکو خان نواز نے بتایا کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے واٹر ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے جبکہ واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع پر سے فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، درخشاں تھانے کی حدود میں فیز8 میں کام کے دوران چھت سے گر کے مزدور ہلاک ہو گیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے جناح اسپتال پہنچائی گئیں جہاں متوفی کی شناخت30 سالہ صابر ولد شیر محمد کے نام سے کر لی گئی، متوفی کے ورثا بغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے ، رابطہ کرنے پر درخشاں پولیس واقعے سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔
Load Next Story