ڈکیت اے ٹی ایم توڑ کر لے جانے میں ناکام دستی بم پھینک کر فرار
ڈاکوئوں نے گلستان جوہرمیں یوبی ایل کی برانچ میں نصب اے ٹی ایم کورسی سے باندھ کرگاڑی سے کھینچ کرتوڑنے کی کوشش کی
گلستان جوہرمیں ڈاکوئوں کی جانب سے اے ٹی ایم توڑے جانے کی کوشش کے بعد شیشے بکھرے ہوئے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
شہر میں بڑھتی بینک ڈکیتیوں کے بعد ڈکیتوں کی دیدہ دلیری بڑھ گئی، ڈاکوؤں نے گلستان جوہر میں بینک کی برانچ پر نصب پوری (آٹومیٹڈ ٹیلر مشین) اے ٹی ایم نکالنے کی کوشس کرڈالی،گلستان جوہر میں واقع بینک کی برانچ سے مسلح ڈکیت اے ٹی ایم کو توڑ کر نکالنے کی کوشش میں ناکامی پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو پھٹ نہ سکا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز علی الصباح گلستان جوہر بلاک 14میں کانٹینینٹل بیکری کے قریب مسلح ڈکیتوں نے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی برانچ کے باہر نصب اے ٹی ایم کو رسی سے باندھ کر گاڑی کی مدد سے کھینچ کر توڑنے کی کوشش کی، تاہم مشین باہر نہ آنے پر ڈکیت دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے پہنچ کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا جس نے دستی بم کو ناکارہ بنادیا۔
اے ایس پی ڈاکٹر فہد احمد نے ایکسپریس کو بتایا کہ ڈکیت اے ٹی ایم نکالنے میں کامیاب ہو گئے تھے تاہم ملزمان اے ٹی ایم کے اس حصے کو نہیں نکال سکے جس میں کیش رکھا تھا انھوں نے بتایا کہ ملزم چہرے پر کپڑا ڈال کر اے ٹی ایم مشین میں داخل ہوئے اور ملزمان نے اے ٹی ایم مشین والے حصہ میں لگے کیمروں پر سیاہ اسپرے کردیا تھا جس کے باعث ملزمان کی فوٹیج نہیں بن سکی انھوں نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ڈکیتوں کی جانب سے پھینکے جانے والے بم کو ناکارہ بنا دیا ہے، پولیس نے اے ٹی ایم کو توڑنے اور دستی بم پھینکے جانے کا مقدمہ الزام نمبر 136/2014 ایکسپلوزیو ایکٹ اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔