دنبہ گوٹھ پولیس مقابلے میں 2 اغوا کار ہلاک مغوی بازیاب
ملزمان کے 2 ساتھی فرار، لڑکی کے ذریعے بلواکر اغواکیا گیاتھا ،ایس پی ایس آئی یو
ملزمان کے 2 ساتھی فرار، لڑکی کے ذریعے بلواکر اغواکیا گیاتھا ،ایس پی ایس آئی یو. فوٹو: فائل
دنبہ گوٹھ میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے مبینہ مقابلے میں 2 اغوا کاروں کو ہلاک کر کے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک مغوی کو بازیاب کرا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اعلی الصباح اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر گڈاپ سٹی تھانے کی حدود سپر ہائی وے کے قریب واقع دنبہ گوٹھ میں مکان پر چھاپہ مارا تو مکان میں موجود ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی،پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 2 اغوا کار ہلاک ہوگئے جبکہ ملزمان کے2 ساتھی فرار ہوگئے ، پولیس نے مکان میں قید مغوی کو بازیاب کرا لیا،ہلاک ہونے والے اغوا کاروں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی گئیں جہاں اغوا کاروں کی کپڑوں کی جیبوں سے ملنے والے قومی شناختی کارڈ سے ان کی شناخت عبدالحق عرف میر بگٹی ولد کیفی خان اور ذوالفقار علی ولد محمد عالم کے نام سے کر لی گئی،ہلاک ہونے والے اغوا کار بلوچستان کے علاقے ضلع نصیر آباد کے رہائشی تھے۔
ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان نے ایکسپریس کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے اغوا کاروں کے قبضے سے 2 پستول بھی برآمد کی گئیں ہیں، انھوں نے بتایا کہ بازیاب کرائے جانے والے کندھ کوٹ کے رہائشی مغوی نیاز احمد ولد شفیع الرحمن کو 10روز قبل سہراب گوٹھ کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا، لڑکی کے ذریعے نیاز کو بلوایا گیا تھا،اغوا کاروں نے مغوی کے اہلخانہ سے رہائی کے لیے2کروڑروپے مانگے تھے ،بعد میں 30لاکھ روپے طے ہوئے تھے ،مغوی کھیتی باڑی کا کام کرتا ہے،انھوں نے بتایا کہ مقابلے میں مارے جانے والے اغوا کارکئی اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے اور مرنے والے اغوا کار زیادہ تر نادرن بائی پاس کے قریب سے شہریوں کو اغوا کیا کرتے تھے ،انھوں نے بتایا کہ مارے جانے والے ملزمان ایف سی کے ساتھ مقابلے میں بھی ملوث تھے، ہلاک ہونے والے اغوا کاروں کا مزید سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ، اغوا کاروں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئیں ہیں ۔