لوٹ مار کی بڑحتی ہوئی وارداتیں  مشتعل شہری سڑکوں پر آگئے

دھرنے دیے، ٹریفک معطل، ہفتے کو دن بھر ڈاکو راج، شہری نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکلوں سے محروم

حیدرآباد: جمعہ اور ہفتے کی شب دس منٹ کے دوران دو موٹرسائیکلیں چھینے جانے کے خلاف لطیف آباد میں شہری احتجاج کررہے ہیں ۔ فوٹو : شاہد علی/ ایکسپریس

حیدرآباد میں ہفتے کو بھی ڈاکو راج رہا۔ موٹرسائیکلوں، موبائل فونز اور نقدی سے محروم شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

دھرنے دے کر شدید احتجاج۔ پنیاری تھانے کی حدود پریٹ آباد میں 4 مسلح افراد نے ڈاکٹر شریف علی اور کلینک میںموجود مریضوں رفیق، ریاض علی سمیت 5 افراد سے ہزاروں روپے اور5 موبائل فونز چھین لیے۔

مارکیٹ تھانے کی حدود او پی ڈی چوک پر احمد علی سے6 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا جبکہ قاسم آباد جی ایم پی کالونی سے عبدالرزاق، کھوکھر محلے سے راجیش کمار، نسیم نگر پرنس ٹائون سے امیر علی کی موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں جمعہکو رات گئے لطیف آباد میں 10 منٹ کے دوران 2نئی موٹرسائیکلیں چھین لی گئیں۔




اطلاع دیے جانے کے باوجود پولیس بروقت نہ پہنچی اور جب آئی تو حدودکی تکرار میں الجھ گئی جس پر شہری مشتعل ہو گئے اور انہوں نے مظاہرہ کیا ۔لطیف آبادنمبر 6 لبیک چوک کے قریب سے موٹر سائیکل پر سوار3 نامعلوم مسلح افراد نے مقامی ٹرانسپورٹر یونس خان سے نئی125موٹر سائیکل چھین لی۔

ٹرانسپورٹر نے ملزمان پر فائرنگ بھی کی۔ ون فائیو پر وارادتکی بروقت اطلاع دیے جانے کے باوجود پولیس نہیں پہنچی۔ بعد ازاں بی سیکشن اور حسین آباد تھانہ کے اہلکار پہنچے تو حدکی تکرار میں الجھ گئے جس کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا اور سڑکبلاک کردی اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے ۔ اس دوران 2 موٹر سائیکلوں پر سوار5 نامعلوم مسلح افراد نے لطیف آباد سے عدنان نامی نوجوان سے بھی نئی124 موٹر سائیکل چھین لی۔
Load Next Story