ایشیا کپ میں آفریدی 18 بالز پر ففٹی بنائی جبکہ فائنل میں مصباح اور فواد نے 18 اوورز صرف کئے
شاہد آفریدی فائنل میں بیٹنگ کے لئے آئے تو نان اسٹرائیکر کے طور پر 2 گیندیں دیکھ ہی سکے۔
ایشیا کپ کے فائنل میں ہر جانب آفریدی کی دھواں دھار ففٹی کی بازگشت ہی سنائی دی فوٹو: اے ایف پی/فائل
ایشیا کپ میں آفریدی نے بنگلہ دیش کیخلاف 18 گیندوں پر نصف سنچری جڑ دی تھی جبکہ فائنل میں مصباح الحق اور فواد عالم نے 18 اوورز میں یہ ہدف عبور کیا۔
کپتان اور نوجوان بیٹسمین نے 3 وکٹیں جلد گرنے کے بعد اننگز کو مستحکم کیا تو شائقین ورلڈ کپ 1992ء میں عمران خان اور جاوید میانداد کی بیٹنگ یاد کرنے لگے، تاہم جب اسکور 18 اوورز میں صرف 51 رنز تک ہی پہنچ سکا تو آفریدی کے 18 گیندوں پر 50 رنز کے تذکرے شروع ہو گئے، گذشتہ میچ کے ہیرو احمد شہزاد اور محمد حفیظ تو بُری طرح ناکام ہوئے،تاہم فواد عالم اوپنرز کے سوا کسی بھی پوزیشن پر ون ڈے سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی لیفٹ ہینڈر بن گئے، آفریدی بیٹنگ کیلیے آئے تو نان اسٹرائیکر کے طور پر 2 گیندیں دیکھ ہی سکے۔