فائنل میں قیادت مصباح الحق پاکستان کے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے

ایشیا کپ کے فیصلہ کن معرکے کے وقت تجربہ کار بیٹسمین کی عمر 39 سال اور 284دن تھی۔

مصباح الحق سے قبل عمران خان نے 39 سال اور 121 دن کی عمر میں گرین شرٹس کی کمان سنبھالی تھی۔ فوٹو: فائل

مصباح الحق کسی بھی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کی قیادت کرنے والے سب سے عمررسیدہ کپتان بن گئے، ایشیا کپ کے فیصلہ کن معرکے کے وقت تجربہ کار بیٹسمین کی عمر 39 سال اور 284دن تھی، اس سے قبل عمران خان نے 39 سال اور 121 دن کی عمر میں گرین شرٹس کی کمان سنبھالی تھی۔


دریں اثنا ایشیا کپ کے فائنل میں پہلی بار کسی ٹیم نے 250 سے زائد کا ہدف عبور کیا، اس سے قبل 1997ء کے فائنل میں سری لنکا نے ہی بھارت کے خلاف 240 رنز اسکور کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ ون ڈے کرکٹ میں پہلی بار ٹاپ تھری کے 10 سے کم رنز اسکور کرنے کے باوجود نمبر 5,4 اور 6 نے 50 سے زائد سکور کیے، یہ منفرد کارنامہ پاکستانی اننگز کے دوران دیکھنے میں آیا۔ پاکستان نے ایشیا کپ میں فائنل سے قبل تک نو بال پر کوئی فری ہٹ نہیں دی تھی، گذشتہ 18 ون ڈے میچز میں صرف 2بار ایسا سہیل تنویر نے کیا تھا،ہفتے کو محمد طلحہٰ نے اپنے چوتھے اوور میں نو بال کی، اس پر ملنے والی فری ہٹ پر جے وردنے نے چوکا جڑ دیا۔
Load Next Story