تھرپارکر کے المیے کی ذمے دار سندھ حکومت ہےعمران خان
بچے بھوک سے مرتے رہے اور صوبائی حکومت کلچر کے نام پر ناچ گانے میں لگی رہی
بچے بھوک سے مرتے رہے اور صوبائی حکومت کلچر کے نام پر ناچ گانے میں لگی رہی۔ فوٹو: فائل
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت اور نااہلی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تھر پارکر میں قحط زدہ شہریوں کی حالت زار پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مرکزی میڈیاسیل کے مطابق عمران خان نے کہاکہ صوبائی حکومت کئی ہفتوں تک کلچرکے فروغ کے نام پرناچ گانے میں مصروف رہی جبکہ دوسری طرف ہزاروں شہری غذائی قلت کاشکاراور معصوم بچے بھوک سے مرتے رہے، تھرپارکر میں جنم لینے والے بدترین المیے کی ذمے داربراہ راست صوبائی حکومت ہے۔ عمران خان نے کہاکہ کراچی میں لوگ دہشت گردی کا نشانہ بنتے ہیں تو دیہی سندھ میں بھوک اور افلاس بے چارے شہریوں کی جان لے رہی ہے۔ دریں اثنا تحریک انصاف کی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری نے ملک میںامن کے قیام کیلیے مذاکرات اورفوجی کارروائی کے حوالے سے حکومتی صفوں میں موجود تذبذب پرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے اسے ملک وقوم کیلیے انتہائی مہلک قراردیا ہے۔ شیریں مزاری نے کہاکہ وزیراعظم کابینہ کے اراکین کے ذہنوں میں موجود شکوک و شبہات دورکریں۔