کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات کے دوران 5 افراد ہلاک
قائدآباد میں منشیات فروشوں کی فائرنگ کی زدم یں آکر 3 سالہ معصوم طالبعلم وہاب جاں بحق
لیاری میں نوجوان ہلاک، ملیر ندی اورگلشن معمارسے 2لاشیں ملیں،ایک زخمی چل بسا۔ فوٹو: فائل
کراچی میں فائرنگ اور پرتشددواقعات کے دوران 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قائدآبادمسلم آبادکالونی میں قائم منشیات کے اڈے کے قریب منشیات فروشوں تکاخان اورعارف دیوانہ کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکراسکول سے گھر جانے والاکمسن بچہ3سالہ عبدلواہاب ہلاک اور 6 سالہ زیب النسازخمی ہو گئی،ہلاک ہونے والا بچہ مین گل سیکنڈری اسکول کاطالبعلم اورمسلم آبادکالونی کارہائشی تھا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کوگرفتار کر لیاہے۔لیاری بہارکالونی گلی نمبر 15 میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے25سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا، مقتول شکل صورت سے کچھی معلوم ہوتا ہے تاہم شناخت نہیں ہوسکی۔شرافی گوٹھ ملیر ندی میں جھاڑیوں سے ایک شخص کی تشددزدہ لاش ملی جسے اغوا کے کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیاتھا۔مقتول کی شناخت 18سالہ صہیب بلوچ کے نام سے کر لی گئی مقتول ملیر الفلاح کارہائشی ہے ۔گلشن معمارپیر الہیٰ بخش حسن مری گوٹھ میں جھاڑیوں سے ایک شخص کی تشددزدہ لاش ملی جسے اغوا کرکے تشدد کرنے کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا،مقتول کی شناخت35 سالہ عادل حسین کے نام سے کر لی گئی جوحسن بروہی گوٹھ کا رہائشی تھا اور جنجال گوٹھ میں اس کی دودھ کی دکان تھی،مقتول کا آبائی تعلق صوابی سے تھا۔
منگھوپیرمیں جمعے اورہفتے کی درمیانی شب زخمی ہونے والے50سالہ نورمحمددوران علاج زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔مومن آبادفقیرکالونی میں سینیٹری کی دکان پرفائرنگ سے30 سالہ ماجد اور30 سالہ مراد بخش، کھارادر جونا مارکیٹ کھویا گلی میں جائیداد کے تنازع پر 45 سالہ محمود علی،اورنگی ریتی پہاڑ کے قریب 40سالہ حافظ اﷲ ،بلدیہ ٹائون رشید آباد شیل پٹرول پمپ کے قریب 40 سالہ حبیب اﷲ زخمی ہو گیا۔رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آبادمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ نواززخمی ہوگیا، ڈاکس مچھرکالونی میں2 گروپوں کے درمیان مسلح تصادم شروع ہوگیااوردونوں جانب سے آزادنہ فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں رات دیر تک کھلنے والی دکانیں وکاروباری مراکز بند ہوگئے اور علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔بعدازاں اطلاع ملنے پرپولیس و رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اورمحمدی کالونی،جعفر چوک اور دیگر علاقوں میں گشت شروع کردیا ، آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں صورتحال انتہائی کشیدہ تھی اوررینجرزنے جعفرچوک کامحاصرہ کرکے گھرگھرتلاشی شروع کردی تھی۔