افغانستان سے پاکستانی حدود میں گولہ باری پاکستان کا شدید احتجاج

سرخوبی کیمپ سے 25 گولے فائرکیے گئے،عسکری ذرائع،افغانستان کوآئندہ بازرہنے کا انتباہ

سرخوبی کیمپ سے 25 گولے فائرکیے گئے،عسکری ذرائع،افغانستان کوآئندہ بازرہنے کا انتباہ۔ فوٹو فائل

افغان بارڈر پولیس نے پاکستان کے سرحدی علاقوں پر25 مارٹر گولے فائر کیے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


عسکری ذرائع کے مطابق ہفتے کی صبح ساڑھے9 سے ساڑھے11 بجے تک افغان بارڈر پولیس نے سرخوبی کیمپ سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں 25 مارٹر گولے فائر کیے جس سے جزوی مالی نقصانات کی اطلاع ملی ہے تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔بی بی سی کے مطابق واقعے پر افغان حکومت سے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے اور متنبہ کیا گیا ہے کہ آئندہ ایسے واقعات سے باز رہا جائے۔
Load Next Story