کالعدم تنظیم کے2 ملزمان سمیت 85 جرائم پیشہ پکڑے گئے

تالپور روڈ سے عثمان اور مسکین گلی سے اعظم گرفتار،اسلحہ اور دستی بم برآمد

رینجرز نے 15 جرائم پیشہ حراست میں لے لیے،پولیس نے 67 ملزم گرفتار کیے۔ فوٹو: آن لائن/فائل

پولیس اور رینجرز نے کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے2 ملزمان سمیت 85 جرائم پیشہ گرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق میٹھادر پولیس نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ایس ایچ او میٹھادر طارق بیگ کے مطابق پولیس نے تالپور روٖڈ سے ملزم محمد عثمان نبی کو گرفتار کیا دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ اس کے ساتھی محمد اعظم قاسمی ، ریاض عرف راجا، طلعت یوسف اور فرخ جمال اسٹیٹ لائف بلڈنگ کے عقب میں ریلوے لائن کے قریب مسکین گلی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم محمد اعظم قاسمی کو گرفتار کے اسلحہ اور 2 دستی بم برآمد کر لیے، ملزمان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، گرفتار ملزمان ایک برس سے میٹھادر میں نیٹ ورک چلا رہے تھے ملزمان نے وزیرستان سے تربیت حاصل کی، ملزمان گینگ وار کارندوں سے مل کر کارروائیاں کرتے تھے۔

بریگیڈ پولیس نے تاج کمپلیکس کے قریب ساس کو بدچلنی پر قتل اور بیوی کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم اسرار ولد شرافت کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا،پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 75 چھاپوں اور5 مقابلوں میں67 ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے15پستول ،2 گرنیڈ ، 10گرام ہیروئن، 1080 گرام چرس اور شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی ہیں، رینجرز نے گلشن مزدور ، شرافی گوٹھ ، فقیر کالونی ، مومن آباد ، رابعہ سٹی ، الفلاح روڈ ، لیاری، لانڈھی89 میں آپریشن کے دوران 15جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کیا ہے۔
Load Next Story