سینیٹ کا اجلاس آج ہوگا سلامتی پالیسی پیش کیے جانیکا امکان
اجلاس 3 بجے شروع ہوگا، راجا ظفرالحق سلامتی پالیسی پر ارکان کو اعتماد میں لیں گے
اجلاس 3 بجے شروع ہوگا، راجا ظفرالحق سلامتی پالیسی پر ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔ فوٹو: فائل
سینیٹ کا اجلاس 2 روز کے وقفے کے بعد آج ( پیر کو) ہوگا، قائدایوان بالا راجا ظفر الحق کی جانب سے قومی سلامتی پالیسی سے متعلق دستاویزات سینیٹ میں پیش کیے جانے کاامکان ہے۔
ایوان بالا کااجلاس چیئرمین نیئر بحسین بخاری کی زیرصدارت سہ پہر ساڑھے 3 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔ اجلاس میں آج نجی کارروائی کا دن ہوگا جس میں اراکین کی جانب سے پرائیویٹ بل اور دیگر ایجنڈے کو نمٹا یا جائے گا۔ خبرایجنسیوںکے مطابق سینیٹ میں قائد ایوان راجا ظفر الحق کی جانب سے آج سینیٹ میں قومی سلامتی پالیسی سے متعلق دستاویزات پیش کیے جانے کاامکان ہے۔ جمعرات کو اپوزیشن جماعتوں کے شدید دبائو پر راجا ظفر الحق نے چیئرمین سینیٹ نیر حسین بخاری اور ایوان بالا کو یقین دہانی کرائی تھی کہ آج ( پیر کو) قومی سلامتی سے متعلق بل کی دستاویزات ایوان بالا کے ارکان میں تقسیم کی جائیں گی اور انھیں اعتماد میں لیا جائے گا۔ علاوہ ازیں ایوان بالا کے نئے پارلیمانی سال کا آغاز بدھ12مارچ سے ہوگا۔
نصف ارکان آئندہ سال مارچ 2015 میں سبکدوش ہو جائیں گے۔ دریں اثنا سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے انسانی حقوق اور قو می اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت اطلاعات و ثقافتی ورثہ کی ذیلی کمیٹیو ں کے اجلا س آج (پیر کو) ہو ںگے۔ سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلا س کنوینر مشاہد حسین سید کی زیر صدارت10 بجے کشمیر ہائوس کے قریب PIPSہال میںہوگا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت اطلاعات و ثقافتی ورثہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینرعارفہ خالدپرویزکی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میںہوگا۔