عمر اکمل گلے شکوے بھلا کر ذوالقرنین کی عیادت کیلئے پہنچ گئے
ماضی بھول کر دل صاف کرکے ساتھی کرکٹر کی عیادت کیلئے آیا ہوں، عمر اکمل
فوٹو فائل
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمراکمل تمام ذاتی رنچشیں بھلا کر اپنی اہلیہ کے ساتھ معدے کے مرض میں مبتلا ساتھی کرکٹر ذوالقرنین حیدر کی عیادت کیلیے اُن کے گھر پر پہنچے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کرکٹر ذوالقرنین حیدر معدے کے مرض میں مبتلا ہیں جس کے علاج کےلیے کرکٹر نے پی سی بی سے مدد کی اپیل کی تھی، ساتھی کرکٹر کی بیماری کا سن کر عمر اکمل اہلیہ کے ہمراہ اُن کے گھر عیادت کیلئے پہنچے اور تیمارداری کر کے اُن کی ہمت بندھائی۔
عمر اکمل کا کہنا تھا کہ ذوالقرنین کے ساتھ بہت کرکٹ کھیلی، ان کی بیماری کا جان کر بہت دکھ ہوااللہ تعالی ذوالقرنین کو جلد شفا دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی بھول کر دل صاف کرکے ساتھی کرکٹر کی مدد کےلیے یہاں آیا ہوں۔
واضح رہے کہ عمان لیگ کھیلنے کے دوران باسی کھانا کھانے سے ذوالقرنین حیدر کے معدے میں انفیکشن ہوا تھا جس سے نجات کیلئے لاہور آکر آپریشن کرانا پڑا۔
خیال رہے کہ مئی 2020 میں ذوالقرنین حیدر نے میچ فکسنگ کیس میں عمر اکمل پر 3 سالہ پابندی کو کم قرار دیتے ہوئے تاحیات پابندی اور عمر اکمل کی جائیداد تک ضبط کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔