مڈغاسکر کا بندرلیمر اپنی تصاویر بنانے کے شوق میں مبتلا
کیمرے کے آگے پوز دے دے کر اپنی تصاویر کھینچتے لیمر کی وڈیو اور تصاویر آن لائن تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہیں۔
کیمرے کے آگے پوز دے دے کر اپنی تصاویر کھینچتے لیمر کی وڈیو اور تصاویر آن لائن تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہیں۔ فوٹو : فائل
KARACHI:
دنیا بھر میں لوگوں پر اپنے موبائل فون سے اپنی ہی تصاویر بنانے کا جنون سوار ہے اور اسی شوق میں مبتلا افراد کئی مقامات پر اپنے موبائل سے اپنی ہی تصاویر بناتے نظر آتے ہیں اب یہ شوق انسانوں سے جانوروں اور وہ بھی انسانوں کی نقالی میں مشہور بندروں میں بھی سما گیا ہے۔
ایک برطانوی اخبار کے مطابق لندن کے چڑیا گھر میں موجود مڈغاسکر کا ایک (لیمر) بندر جس کا نام بکلی ہے بھی اس شوق میں مبتلا ہوگیا ہے۔ گزشتہ دنوں اس نے ایک شخص سے کیمرہ چھین کر اپنی ہی کئی تصاویر کھینچ ڈالیں۔ کیمرے کے آگے پوز دے دے کر اپنی تصاویر کھینچتے لیمر کی وڈیو اور تصاویر آن لائن تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ موبائل فون سے اپنی تصویر لینے کے اس نئے رحجان کو Selfie کا نام دیا گیا ہے جسے آکسفورڈ ڈکشنری کی جانب سے اس سال متعارف ہونے والے نئے الفاظ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔