متحدہ عرب امارات پاكستان كو 3000 میگاواٹ بجلی فراہم كرے گا
حكومت كا لوڈ شیڈنگ كے خاتمے كے لئے یہ منصوبہ بڑی كامیابی ہوگی، خواجہ آصف فوٹو: فائل
وفاقی وزارت پانی وبجلی اور عرب امارات كے العقیلی گروپ كے درمیان پاکستان کو 3 ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کے لئے مفاہمت كی یادداشت پر دستخط كئے گئے۔
وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف اور العقیلی گروپ آف دبئی كے چیف ایگزیكٹو آفیسر محمد سعید العقیلی نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط كئے، العقیلی گروپ نے پاكستان كو ایران كے راستے بجلی كی فراہمی كے لئے پاكستان كے نیشنل گرڈ تک سپلائی لائن بچھانے كے عزم كا بھی اظہار كیا۔
اس موقع پر خواجہ آصف نے كہا كہ منصوبے كی تكمیل سے دونوں ممالک كے کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مستحكم ہوں گے اور حكومت كا لوڈ شیڈنگ كے خاتمے كے لئے یہ منصوبہ بڑی كامیابی ہوگی۔