پاکستان کو کوسوو میں سرمایہ کاری کی دعوت
وزیر خارجہ کی وفد کے ساتھ شاہد خاقان عباسی سے ملاقات، دورہ کوسوو کی بھی دعوت دی
وزیرپٹرولیم نے توانائی بحران پر قابو پانے کیلیے ایل این جی کی درآمد اور دیگر اقدامات سے آگاہ کیا۔ فوٹو: فائل
وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت ملک میں توانائی کے موجودہ بحران کو کم سے کم وقت میں ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے جس کے لیے مختصر مدت کے منصوبہ جات سے بیرون ممالک سے ایل این جی کی درآمد کی جارہی ہے۔
گزشتہ روز کوسوو کے وزیر خارجہ انور ہاکس جاج کی سربراہی میں ملاقات کے لیے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے مستقل حل کے لیے کوئلے اور گیس کے پاورپلانٹس قائم کیے جارہے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے وفد کو پاکستان میں توانائی کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
کوسوو کے وزیر خارجہ انور ہاکس جاج نے پاکستان کوسوو میں توانائی، معدنیات ، ٹیکسٹائل اور دوا سازی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے پاکستانی طلبہ کے لیے کوسوو کی یونیورسٹی میں اسکالرشپ کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ کوسوو میں معدنی سائنس کے بہترین اور تجربہ کار اساتذہ موجود ہیں۔
انھوں نے وفاقی وزیر پٹرولیم کو کوسوو کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی اور کہا کہ اس سے دونوں ممالک میں سفارتی اور معاشی تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بلاشبہ کوسوو بے پناہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے اور خاص طور پر کوسوو میں کوئلے کے وسیع ذخائر ہیں، پاکستان میں بھی کوئلہ کے وسیع ذخائر ہیں اور پاکستان کوسوو کے اس شعبے میں تجربات اور مہارت سے استفادہ کر سکتا ہے۔