نئی گاڑیوں کی فروخت میں جولائی تا فروری 6 فیصد اضافہ
گزشتہ 8 ماہ میں87 ہزار887 یونٹس فروخت، فروری میں 12 ہزار 743 گاڑیاں بکیں
گزشتہ 8 ماہ میں87 ہزار887 یونٹس فروخت، فروری میں 12 ہزار 743 گاڑیاں بکیں۔ فوٹو: فائل
لاہور:
مقامی سطح پر تیار کردہ گاڑیوں کی فروخت رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6 فیصد زائد رہی۔
آٹو انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا فروری کے دوران گاڑیوں کی فروخت 87 ہزار 887 یونٹس رہی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 82 ہزار 979 گاڑیاں فروخت کی گئی تھیں، فروری 2014 میں گاڑیوں کی فروخت فروری 2013 کے مقابلے میں 1 فیصد اضافے سے 12 ہزار 743 یونٹس رہی، گزشتہ سال فروری میں 12 ہزار 628 گاڑیاں فروخت کی گئی تھیں۔ جنوری 2014 کے مقابلے میں فروری 2014 میں گاڑیوں کی فروخت 8 فیصد کم رہی۔
گزشتہ 8 ماہ کے دوران پاک سوزوکی کی فروخت 2 فیصداضافے سے49 ہزار 523 یونٹس، انڈس موٹر کمپنی کی فروخت 4 فیصد اضافے سے 22 ہزار 679 یونٹس جبکہ ہونڈا کی فروخت 18 فیصد اضافے سے 14 ہزار 821 یونٹس رہی۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے سبب مقامی صنعت کو دباؤ کا سامنا ہے بالخصوص چھوٹی گاڑیوں کو سخت مسابقت درپیش ہے۔