شہر میں پانی کے ناغے کے حوالے سے واٹر بورڈ کا اعلامیہ

روزانہ شام 6 بجے سے دوسرے روز چھ بجے شام تک شہر کے بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند رہے گی۔

روزانہ شام 6 بجے سے دوسرے روز چھ بجے شام تک شہر کے بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند رہے گی۔ فوٹو: فائل

لاہور:
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حب ڈیم سے شہر کو پانی کی 100 ملین گیلن پانی کی عدم فراہمی کے باعث کراچی واٹر اینڈ سیور یج بورڈ کا شہر میں پانی کے نا غہ سسٹم کا نفاذ جاری رہے گا لہٰذا روزانہ شام 6 بجے سے دوسرے روز چھ بجے شام تک شہر کے بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند رہے گی۔


منگل 11 مارچ کو 6 بجے شام سے بدھ 12 مارچ شام 6 بجے تک میراں ناکہ، بہار کالونی، آگرہ تاج کالونی، پرانی تاج کالونی، پرانا ٹرک اسٹینڈ اور تمام ملحقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل رہے گی ،شہر میں جن علاقوں کو حب ڈیم سے پانی فراہم کیاجاتا ہے ان علاقوں میں اب K-iii سے نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن کے ذریعے پانی جس حد تک ممکن ہوا فراہم کیا جائے گا۔

دریں اثناء کل اور آج بھی واٹر بورڈ کے پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کا تعطل رہا، دھا بیجی پمپنگ اسٹیشن پر رات 3 بجکر 45 منٹ پر بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی جس کی وجہ سے k-2 کے 4 پمپ بند ہو گئے اور K-3 کے 2 پمپ بند ہو گئے جس کی وجہ سے شہر کو تقریبا ً70 لاکھ گیلن کم پانی فراہم ہوا، دھابیجی سے کم پانی فراہم ہو نے کے باعث شہر کے مختلف علاقوں گلستان جوہر، گلشن اقبا ل ، نا ظم آباد، لیاقت آباد،گلبرگ، صدر،کلفٹن اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی مزید قلت پیدا ہو جائے گی۔
Load Next Story