گذری سے ٹارگٹ کلر گرفتار اورنگی سے 3 ڈکیت پکڑے گئے
ملزم وسیم بابر نے پاکستان بازار میں 2 افراد کو قتل کیا تھا، ایس پی کلفٹن ندیم راجپوت
پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 126ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد. فوٹو: فائل
شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 126 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گذری پولیس نے کارروائی میں ٹارگٹ کلر وسیم بابر کو گرفتار کرلیا، ایس پی کلفٹن ندیم راجپوت کے مطابق ملزم نے اورنگی ٹائون کے علاقے پاکستان بازار میں 2 افراد کو قتل کیا تھا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا، ملزم سے تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں، کلفٹن پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کار لفٹر کو گرفتار کرکے ملزم کی نشاندہی پر2کاریں برآمد کرلیں، قائد آباد پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان عبدالمعروف ، افتخار ، عارف اور زبیر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان ہفتہ کو قائد آباد میں ہلاک ہونے والے 4 سالہ نجیب اللہ کے قتل میں ملوث ہیں ، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل نائن ایم ایم پستول بھی برآمد کرلیا ، اورنگی ٹائون کے علاقے پاکستان بازار میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے 3 ڈاکوئوں کو موقع پر موجود افراد نے پکڑلیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس کی نفری نے جدوجہد کے بعد مشتعل افراد کے چنگل سے نکال کر ڈاکوئوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا ، ڈاکوئوں کے نام معلوم نہیں ہوسکے ، لیاقت آباد سی ون ایریا میں بھی شہریوں نے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرنیوالے ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ، سندھ پولیس نے 24 گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں سے 116 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ۔