پاکستان کو جولائی سے فروری تک 35 ارب ڈالرکے قرضے و گرانٹ موصول

احباب پاکستان کی اعلان کردہ کثیرجہتی امداد میں سے اب تک 1ارب 66کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں۔

احباب پاکستان کی اعلان کردہ کثیرجہتی امداد میں سے اب تک 1ارب 66کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان کو رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران گرانٹ اور قرضوں کی مد میں مجموعی طور پر ساڑھے 3 ارب ڈالر موصول ہوئے۔


وزارت خزانہ حکام نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران امریکا سے اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں 67 کروڑ 40لاکھ ڈالر ،آئی ایم ایف سے ای ایف ایف پروگرام کے تحت حاصل کردہ قرضے کی مد میں1ارب9 کروڑ ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک سے اب تک 26 کروڑ 95لاکھ ڈالر جبکہ احباب پاکستان کی اعلان کردہ کثیرجہتی امداد میں سے اب تک 1ارب 66کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں۔
Load Next Story