آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 وارم اپ میچز کا سلسلہ آج شروع ہوجائیگا
یہ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔
یہ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔ فوٹو: فائل
بنگلہ دیش میں 16 مارچ سے شروع ہونے والے پانچویں آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 سے قبل وارم اپ میچز کا سلسلہ بدھ سے شروع ہوجائیگا۔
میزبان بنگلہ دیش کی ٹیم یواے ای کیخلاف صف آرا ہوگی، یہ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا، آئرلینڈ کی ٹیم اسی میدان میں رات ساڑھے آٹھ بجے نیپال کے مقابل آئے گی، دوسری جانب چٹاگانگ پر پہلا مقابلہ افغانستان اور نیدرلینڈز کے درمیان ہو گا،دوسرا میچ زمبابوے اور ہانگ کانگ کے درمیان شیڈول ہے۔