پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات کیلئے سندھ امتحانی کمیشن قائم ہوگا
سندھ بھر میں پانچویں اورآٹھویں جماعتوں کے امتحانات متعلقہ اسکولوں کے بجائے سندھ امتحانی کمیشن کے تحت لیے جائیں گے
امتحانات آغا خان تعلیمی بورڈ کی طرز پر لیے جائیں گے،مسودے کی تیاری کیلیے قائم کمیٹی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرے گی۔ فوٹو: فائل
محکمہ تعلیم نے سندھ میں معیار تعلیم کی بہتری کے لیے امداد دینے والے ادارے عالمی بینک کی ہدایت پر صوبے میں پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے امتحانات کے لیے سندھ امتحانی کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورآئندہ پورے سندھ میں پانچویں اورآٹھویں جماعتوں کے امتحانات متعلقہ اسکولوں کے بجائے سندھ امتحانی کمیشن کے تحت لیے جائیں گے۔
سندھ امتحانی کمیشن بل 2014 کے مسودے کی تیاری کے لیے محکمہ تعلیم نے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے،صوبائی سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو نے امتحانی کمیشن کے قیام کیلیے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جاری حکم نامے کے مطابق سندھ امتحانی کمیشن بل 2014 کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کا چیئرمین اسپیشل سیکریٹری (ون) محکمہ تعلیم کو بنایا گیا ہے جبکہ دیگر اراکین میں سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹرکے علاوہ آغاخان یونیورسٹی کے ڈاکٹر محمد میمن اور ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن کراچی کو شامل کیا گیا ہے یہ کمیٹی سندھ ایگزامنیشن کمیشن بل 2014 کے مسودے کی تیاری کے سلسلے میں کمیشن کے قیام ، اختیارات ،فعالیت کے طریقہ کار پر غور کے بعد اپنی رپورٹ ایک ہفتے میں صوبائی سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہوکوپیش کرے گی۔
سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو نے بتایا کہ سندھ میں پرائمری اورمڈل پاس کرنے والے طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں کی جانچ کے لیے کمیشن کا قیام عالمی بینک کا تقاضا تھا، پنجاب میں اس طرزکاکمیشن کام کررہاہے جوچوتھی ،پانچویں اورآٹھویں جماعتوں کے امتحانات لیتا ہے تاہم سندھ میں یہ کمیشن پرائمری پاس کرنیوالے پانچویں اورمڈل پاس کرنے والے آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات خود لے گا جس سے پرائمری اور مڈل پاس کرنے والے طلبا کی تعلیمی کارکردگی کا درست اندازہ کیا جاسکے گا، یہ امتحانات میٹرک اور انٹرکے امتحانات کے بجائے آغا خان تعلیمی بورڈ کے امتحانات کی طرز پر لیے جائیں گے، تشکیل دی گئی کمیٹی کی رپورٹ اورمسودے کوسندھ اسمبلی میں جلد منظوری کے لیے پیش کردیا جائے گا۔