اسامہ بن لادن سے 50 دفعہ ملا سزا یافتہ برطانوی کا امریکی عدالت میں بیان
ساجدبادات کو 2005میں لندن دھماکوں کی سازش کرنے پر 13سال قیدکی سزاسنائی گئی تھی۔
ساجدبادات کو 2005میں لندن دھماکوں کی سازش کرنے پر 13سال قیدکی سزاسنائی گئی تھی۔ فوٹو: فائل
HYDERABAD:
برطانیہ میں دہشت گردی کے ایک مقدمے میں سزا یافتہ ساجدبادات نے نیویارک کی ایک عدالت کو بتایاہے کہ اس نے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن سے افغانستان میں 20تا 50بار ملاقات کی تھی اوراسے القاعدہ نے ایک مسافر طیارے کودھماکے سے اڑانے کے لیے بھرتی کیا تھا۔
ساجدبادات کو 2005میں لندن دھماکوں کی سازش کرنے پر 13سال قیدکی سزاسنائی گئی تھی۔ نیویارک کی عدالت میں اسامہ کے دامادسلیمان ابوغیث کے مقدمے کی سماعت کے دوران امریکی حکومت کے دوسرے گواہ کے طورپر ساجدبادات کابیان لیاگیا۔ انھیں وعدہ معاف گواہ بننے پرکچھ عرصہ قبل ہی برطانیہ میں جیل سے رہاکیا گیاہے تاہم وہ گرفتاری کے ڈرسے امریکانہیں آئے بلکہ انھوں نے عدالت میں بیان نامعلوم مقام سے دیا۔ سماعت کے دوران عدالت کو 2وڈیوز بھی دکھائی گئیں جن میں ابوغیث کے امریکیوں کے خلاف حملوں کے بارے میں بیانات ریکارڈ تھے۔ دوسری جانب وکلائے دفاع نے کہاکہ ان کے موکل کے کسی بھی سازش میں شریک ہونے کاکوئی ثبوت نہیں۔ ساجد بادات نے بتایاکہ 2001 میں اس نے افغانستان سے دھماکاخیز موادبرطانیہ اسمگل کیاجہاں ''شوبم'' حملوںکا منصوبہ بنایاگیا تھا۔ ساجدکا کہناتھا کہ وہ 9/11کے منصوبہ ساز خالد شیخ محمداور اس کے بھتیجے سے بھی کراچی میں ملا تھاجہاں برطانیہ میں حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔