تاجروں نے بجلی کے بلوں میں اضافی سیلز ٹیکس کا فیصلہ چیلنج کردیا
حکومت کا فیصلہ غیرقانونی ہے، چھوٹے تاجر زمرے نہیں آتے، جبری ٹیکس کو روکا جائے، استدعا
تنظیم کی جانب سے اضافی ٹیکس کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی (فوٹو فائل)
انجمن تاجران سندھ نے بجلی کے بلوں میں اضافی سیلز ٹیکس کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انجمن تاجران سندھ کی جانب سے دی گئی درخواست میں کل بدھ سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چھوٹے تاجر اس زمرے نہیں آتے، حکومت کا فیصلہ غیرقانونی ہے۔
انجمن تاجران کراچی کے صدر جاوید شمس کی جانب سے دائر کی گئی پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس کا نفاذ بجٹ 2022ء میں شامل کیا گیا اور رواں ماہ کے بجلی بلز میں ٹیکس عائد کردیا گیاہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ فنانس بل کے مطابق چھوٹے تاجروں پر کمرشل بجلی میں ٹیکس شامل ہوں گے۔ پٹیشن میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کی اس جبری ٹیکس کو روکا جائے۔