سونے کی قیمت 350 روپے کی کمی سے 50650 روپے تولہ ہوگئی

300 روپے کی کمی کے بعد فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 43414 روپے ہوگئی۔

300 روپے کی کمی کے بعد فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 43414 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کو فی اونس سونے کی قیمت میں وقفے وقفے سے اتارچڑھاؤ کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے۔


تاہم منگل کی نسبت سونے کی عالمی قیمت14 ڈالر کے اضافے سے1362 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی لیکن اسکے باوجود پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کی شام فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350 روپے اور 300 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کمی کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 50650 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 43414 روپے ہوگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 35 روپے کی کمی سے 775 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 30 روپے کی کمی سے 664.28 روپے ہوگئی۔
Load Next Story