ملایا یونیورسٹی کے وفد کا ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکا دورہ

یہ وفد مستقبل میں پاکستان کے ساتھ تعلیمی تعاون کے لیے پاکستان میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کا دورہ کر رہا ہے

ملایشیا کی ملایا یونیورسٹی کے چھ رکنی وفد نے جمعرات کو ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر سے ملاقات کی۔ فوٹو: فائل

ملائیشیا پاکستانی میڈیکل یونیورسٹیوں میں طبی تحقیق میں تعاون کریگا۔

یہ بات ملایشیا کی ملایایونیورسٹی کے چھ رکنی وفد نے جمعرات کو ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے دورے اوریونیورسی کے وائس چانسلر سے ملاقات کے دوران کہی۔


یہ وفد مستقبل میں پاکستان کے ساتھ تعلیمی تعاون کے لیے پاکستان میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کا دورہ کر رہا ہے،ملایا یونیورسٹی کے وفدکا استقبال ڈائو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود حمید خان، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمرفاروق، رجسڑار پروفیسر ڈاکٹر زینت ایوب، پروفیسر ڈاکٹر رعنا قمر مسعود اور پروفیسر ڈاکٹر شمس ندیم عالم نے کیا۔

ڈاوئو یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر مسعود حمید خان نے وفدکویونیورسٹی کے مختلف طبی تعلیمی اورتحقیقی پروگراموں سیمت دیگر صحت کی دیکھ بھال کی فراہم کردہ سہولیا ت کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ۔
Load Next Story