غیرقانونی ہائیڈرینٹس کے مالکان کی فہرست آئی جی سندھ اور کمشنرکراچی کو ارسال

واٹربورڈ نے شہر میں قائم117غیر قانونی ہائیڈرینٹس کی فہرست جاری کردی

کمشنر کراچی نے بھی غیرقانونی ہائیڈرینٹس بند کرانے کیلیے اسسٹنٹ کمشنرز کو احکامات جا ری کر دیے ہیں. پی پی آئی/ فائل

LONDON:
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے شہر میں چلنے والے غیر قانونی ہائیڈرینٹس اور ان کے مالکان کی فہرست آئی جی سندھ اور کمشنر کراچی کو ارسال کردی ہے۔

آئی جی سندھ اور کمشنر کراچی سے استدعا کی گئی ہے کہ ان ہائیڈرینٹس کو اسسٹنٹ کمشنرز اور علا قہ ایس ایچ اوز کی نگرانی میں بند کرا یا جائے، ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق واٹر بورڈ نے اس فہرست میں غیرقانونی ہائیڈرینٹس چلانے والے افراد کیخلاف مختلف تھانوں میں درج مقدمات اور ایف آئی آر کی نقول بھی ارسال کی ہے۔

تر جمان واٹر بورڈ کے مطابق آئی جی سندھ کی جانب سے عدالتی احکامات کی رو شنی میں تمام تھانوں کے انچارجز کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں کہ وہ اپنے علا قوں میں غیرقانونی ہا ئیڈرینٹس بند کرائیں جبکہ کمشنر کراچی نے بھی غیرقانونی ہائیڈرینٹس بند کرانے کیلیے اسسٹنٹ کمشنرز کو احکامات جا ری کر دیے ہیں، ان احکامات کی نقول کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو موصول ہوچکی ہیں۔


اسسٹنٹ کمشنرز اور علاقہ ایس ایچ اوز کی رہنمائی کیلیے واٹربورڈ نے شہر میں قائم117غیر قانونی ہائیڈرینٹس کی فہرست جاری کردی اور ان عادی پانی چوروں کیخلاف درج مقدمات کی نقول بھی ارسال کی ہیں، اس سلسلے میں واٹر بورڈ کی انتظامیہ نے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز علی محمد پلیجو اور چیف انجینئر WTMانور سعید خان کو فوکل پر سن مقرر کیا ہے۔

جو آئی جی سندھ کی جانب سے مقرر کردہ فوکل پر سن ایس ایس پی فاروق اعوان کے مکمل رابطے میں ہیں، جاری کردہ فہرست کے مطابق ایوب گوٹھ ضلع شر قی میں8، شیر پائوکالونی ضلع شرقی میں4، خمیسہ گو ٹھ ضلع ملیر میں1، بلدیہ ٹائون ضلع غربی میں21، گلشن غازی بلدیہ ٹائون میں13، نادرن بائی پاس بلدیہ ٹائون میں4،منگوپیر میں3،اورنگی ٹائون میں14، سائٹ میں19، پاک کالونی میں 20، نارتھ ناظم آباد میں4، لیاقت آباد میں 6ہائیڈرینٹس غیرقانونی طریقے سے واٹر بورڈ کا پا نی چوری کرکے فروخت کر رہے ہیں۔

ترجمان واٹر بورڈ نے آئی جی اور کمشنر کراچی کی جانب سے حوصلہ افزا اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔
Load Next Story