فوج سیاسی قیادت کی پالیسی کے تحت دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پرعزم
جنرل راشدکی زیرصدارت جوائنٹ چیفس کمیٹی کا اجلاس،تینوں سروسزچیفس کی شرکت
راولپنڈی، چیئرمین جنرل راشد محمود جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں . فوٹو : آئی این پی
جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے سیاسی قیادت کی جانب سے طے کردہ پالیسی پیرا میٹرز کی حدود میں جامع حکمت عملی کے تحت دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کیلئے مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی زیر صدارت بدھ کو یہاں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد آصف سندھیلہ، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ، سیکریٹری دفاع، سیکریٹری دفاعی پیداوار اور تینوں سروسز کے سینئر عسکری حکام نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کے جائزے کیلیے سینئر عسکری قیادت کا سہ ماہی بنیاد پر ہوتا ہے۔ اجلاس میں قومی سلامتی اور ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال کیساتھ گزشتہ اجلاس کے ایجنڈا نکات پر پیش رفت سے متعلق امور پر غور ہوا۔ اجلاس کے شرکاء نے ملک کو آئندہ درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کیلیے مسلح افواج کی تیاری کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔