عدالت میں ہنگامہ آرائی کا ملزم جیل بھیج دیا گیا
فاضل عدالت نے شہری کو حبس بے جا میں رکھنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا
عدالت نے ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری کو آئندہ کسی بھی شہری کو غیرقانونی حراست میں رکھنے پر عدالتی کارروائی کرنے کی آخری وارننگ دی ہے۔ فوٹو: فائل
پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی حلیم احمد کی عدالت میں ہنگامہ آرائی۔ عدالت کو دھمکیاں اور سرکاری اہلکار کو عدالت کے روبرو زدوکوب کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم رضوان ولد رمضان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے پیش کیا تھا۔
تاہم عدالت کے پبلک پراسیکیوٹر عبدالمعروف نے ریمانڈ واپس کردیا اور کہا کہ ملزم کیخلاف درج دفعات دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتیں اور متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کی کی ہدایت کی، بعدازاں پولیس نے ملزم کو جودیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا، فاضل عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
علاوہ ازیں تھانہ خواجہ اجمیر نگری کے ایس ایچ او عدالت کے حکم پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی کے روبرو مغوی اکبر خان کے ہمراہ پیش ہوئے، اس موقع پر فاضل عدالت نے شہری کو حبس بے جا میں رکھنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور مغوی کو فوری رہا کردیا، عدالت نے ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری کو آئندہ کسی بھی شہری کو غیرقانونی حراست میں رکھنے پر عدالتی کارروائی کرنے کی آخری وارننگ دی ہے۔
استغاثہ کے مطابق گذشتہ روز سیشن جج کے حکم پر جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں چھاپہ مار کر مغوی کو بازیاب کیا تھا۔