وزیراعظم نے ایس ایم منیرکوٹی ڈیپ کاچیف ایگزیکٹوبنادیا
غیرروایتی برآمدات کو فروغ، ایکسپورٹرزکے مسائل ترجیحاً حل کراؤںگا، ایس ایم منیر
ایس ایم منیر ایکسپورٹ بڑھانے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں،بزنس کمیونٹی کا خیرمقدم
وزیراعظم نوازشریف نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلی اورممتاز صنعتکارایس ایم منیر کو ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے سی ای او کی حیثیت سے تقرری کردی ہے۔
اپنی تقرری کے بعد اٹلی سے ''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایم منیر نے کہا کہ وہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد شعبہ جاتی بنیادوں پرملکی برآمدات میں تیز رفتار اضافے اور غیرروایتی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے کی حکمت عملی وضح کریں گے، ٹی ڈیپ کے سربراہ کی حیثیت سے وہ برآمدکنندگان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے کیونکہ وزیراعظم نوازشریف کی خواہش ہے کہ ملکی برآمدات کے حجم کو بڑھانے کے لیے برآمدکنندگان کی حوصلہ افزائی کی جائے اور طویل المیعاد حکمت عملی اختیار کی جائے۔
ایس ایم منیر کی ٹی ڈیپ کے سی ای او کی حیثیت سے تقرری کا تجارت وصنعتی حلقوں نے خیرمقدم کیا ہے۔ وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت پاکستان کے صدر زکریاعثمان ، سابق صدر طارق سعید، کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین ،کاٹی کے صدر سید فرخ مظہر، سینئر نائب صدر حشام اے رزاق، نائب صدر فراز الرحمٰن، سابق چیئرمین زبیر چھایا، کاٹی کی میڈیا کمیٹی کے چیئرمین سید جوھر علی قندھاری، کاٹی کے سابق صدور اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران، ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدور خالد تواب،زبیر طفیل، گلزار فیروز، رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین جاوید علی غوری،عبدالرحیم جانو، عرفان شیخ، ٹیپ کے سابق چیئرمین یحییٰ پولانی، سردار یاسین ملک ودیگر نے وزیراعظم کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی اداروں میں نجی شعبے کی شراکت داری کے نتیجے میں تاجروصنعتکاربرادری کا اعتماد بڑھے گا جبکہ ایس ایم منیر اپنی صلاحیتوں اورتجربات کی بنیاد پر ملکی برآمدات کو فروغ دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں۔