نیوزی لینڈ اوربنگلہ دیش پرپاکستان کا رعب طاری
کوالٹی اسپنرز موجود ہیں (ٹیلر) حفیظ الیون کافی بہترین ومتوازن ہے، مشفیق الرحیم
کوالٹی اسپنرز موجود ہیں (ٹیلر) حفیظ الیون کافی بہترین و متوازن ہے، مشفیق الرحیم فوٹو : اے ایف پی
ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میں شامل نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش پر پاکستان کا رعب طاری ہوگیا۔
دونوں ٹیمیں خاص طور پر پاکستانی اسپن اٹیک کو بڑا خطرہ سمجھتی ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کپتان روز ٹیلر کا کہنا ہے کہ ہم تو ابھی ورلڈ کپ کے ابتدائی رائونڈ سے ہی آگے کچھ نہیں دیکھ رہے۔
ہمارا سامنا پاکستان سے ہونا ہے جس کے پاس کوالٹی اسپنرز موجود ہیں، اسی طرح بنگلہ دیش کے اسپن بولرز بھی سری لنکن کنڈیشنز میں کافی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ ادھر بنگلہ دیشی قائد مشفیق الرحیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کافی بہترین و متوازن سائیڈ ہے، وہ2009 میں چیمپئن بن چکی، ایشیا کپ میں ہم نے بھارت اور سری لنکا کو شکست دی۔
پاکستان کے خلاف کامیابی کے قریب پہنچ کر ہم خالی ہاتھ رہ گئے تھے، اس لیے اگر قسمت نے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں ہمارا ساتھ دیا توکچھ بھی کرسکتے ہیں۔