’’شدھی‘‘ کے بعد ایک اور دھچکا کرینہ کی ’’بمبے سمورائی‘‘ بھی التوا کا شکار

شاہ رخ اور فرحان اختر کی فلم ’’رئیس‘‘ کی شوٹنگز کے باعث فلم پر کام روکا گیا، پروڈکشن ہاؤس

کرینہ نے ’’سنگھم 2‘‘ کی شوٹنگ کے لیے ہدایتکار روہت شیٹی کو تاریخیں دے دیں،ایکشن فلم میں اسٹنٹس بھی کررہی ہوں ،اداکارہ کی گفتگو۔ فوٹو: فائل

نواب پٹودی خاندان کی بہواور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کو فلم شدھی چھوڑنے کے بعد بالی ووڈ میں ایک اور دھچکا لگ گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ ان کی فلم بمبے سمورائی بھی التواء کا شکار ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ کرینہ نے کچھ عرصہ قبل کرن جوہر کی فلم ''شدھی'' کی شوٹنگز نہ ہونے اور بعد ازاں ہرتیک روشن کے کام کرنے سے انکار کے بعد یہ فلم کرنے سے انکار کردیا تھا اب اطلاعات ہیں کہ دیو بینگل کی ہدایتکار میں بنائی جانے والی فلم ''بمبے سمورائی'' جس میں کرینہ اداکار فرحان اختر کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں کی عکس بندی بھی التوا کا شکار ہوگئی ہے اور اس سلسلہ میں بتایا گیاہے کہ پروڈکشن ہائوس ان دنوں فلم شاہ رخ خان اور فرحان اختر کی فلم رئیس کی عکس بندی میں مصروف ہے ۔ دوسری طرف زرائع کا کہنا ہے کہ فلم کے ہدایتکار دیو بینگل نے فلم کا اسکرپٹ فرحان اختر کو دکھایا تھا جسے انھوںنے اسے بہت پسند کیا اور پروڈیوس کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا مگر اب اسکرپٹ پر نئے سرے سے کام کیا جارہا ہے ۔ جب کہ ایک اور زرائع کا کہنا ہے کہ فلم کو التوا کا شکار کرنے کی اور بھی کئی وجوہات ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے لپ دیو بینگل اپنی دوسری مصروفیات کی وجہ سے شوٹنگ کرنے کے لیے دستیاب نہیں تھے اسی لیے فلم کی شوٹنگز شروع نہیں کی جارہیں ۔


اب فلم کی عکسبندی اب اگلے برس جنوری میں شروع ہونے کا امکان ہے ۔ اپنی اس فلم کے متعلق ایک انٹرویو کے د وران کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ فلم کے ہدایتکار دیوبینکل جو نیویارک سے آئے ہیں اس فلم پر بہت اچھے طریقے سے کام کررہے ہیں اور یہ ایک دلچسپ فلم ہے اور میرا کردار توقعات سے بڑھ کر ہے میں اس فلم میں فرحان اختر کے ساتھ کام کرنے کے لیے سخت بے چین ہوں ۔ ادھر بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے فلم ''بمبے سمورائی'' کی شوٹنگز التوا کا شکار ہونے کے باعث ہدایتکار روہت شیٹی کو فلم ''سنگھم 2'' کی عکس بندی کے لیے تاریخیں دے دی ہیں جب کہ اجے دیوگن نے بھی اس فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے لیے مکمل طور پر فری ہوچکے ہیں اطلاعات کے مطابق روہت شیٹی نے اپنی اس فلم کی عکس بندی بغیر کسی وقفہ کے صرف 65 دنوں میں مکمل کرنے کا پروگرام بنا لیا ہے جس کے بعد وہ فلم کے دوسرے امور نمبٹانے کے بعد اسے اعلان کردہ تاریخ 15 اگست 2014 کو ہی سینما گھروں کی زینت بنائیں گے۔

اطلاعات کے مطابق ممبئی کے علاوہ فلم کا کچھ حصہ حیدرآباد کے راموجی فلم سٹی میں بھی عکس بند کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ریلائنس انٹرٹیمنٹ اور اجے دیوگن فلمز کی مشترکہ پروڈکشن ''سنگھم 2'' {میں اجے دیوگن اور کرینہ کپور خان کے علاوہ امول گپتے اور انوپم کھیر بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ہدایتکار روہت شیٹی کا کہناہے کہ میں نے فلم ''سنگھم 2 '' کو کرینہ کپور کے لیے لکھا ہے۔ ان کا کہناہے کہ اداکارہ نے ایک مرتبہ فون پر مجے کہا کہ میں اجے دیوگن کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں جس پر میں نے فلم سنگھم کے سیکوئل پر کام شروع کردیا اور سنگھم 2 کا اسکرپٹ تحریر کیا کامیڈی اور ایکشن فلم میں کرینہ کا کردار کافی جاندار ہے اور وہ سنٹنس کرتے دکھائی دیں گی۔

دوسری طرف کرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ ہدایتکار روہت شیٹی نے فلم سنگھم 2 کا اسکرپٹ میرے لیے تحریر کیا ہے اور میں چاہتی تھی کہ کسی فلم میں اجے دیوگن کے ساتھ کام کروں سنگھم 2 میں کام کرکے میری یہ خواہش پوری ہونے جارہی ہے ۔ اپنے کردار کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ''سنگھم'' کے سیکوئل میں میرا کردار کافی جاندار ہے میں سنگھم 2 میں اسٹنٹس کرنے کے لیے پریکٹس میں مصروف ہوں مداح مجھے اس فلم میں ایک نئے روپ میں دیکھیں گے کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ایکشن کے ساتھ ساتھ کامیڈی سے بھر پور فلم میں مداحوں کو ان کی پرفارمنس پسند آئے گی اور فلم باکس آفس پر کامیابی حاصل کرے گی ۔ واضح رہے کہ اداکارہ ان دنوں اپنے شوہر کے ساتھ فلم ہمشکلز میں مختصر کردار بھی کررہی ہیں جس کی شوٹنگز ان دنوں جاری ہیں۔
Load Next Story