زرمبادلہ ذخائر 7ماہ بعد 9 ارب ڈالرکی حدعبورکرگئے

7مارچ کوختم ہفتے میں سرکاری ذخائر70کروڑبڑھ کر4.6ارب ڈالر تک پہنچ گئے

دوطرفہ وکثیرفریقی وصولیاں وجہ،کمرشل بینکوں کے ذخائر4.75ارب ہیں،ایس بی پی . فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستان کے مجموعی غیرملکی زرمبادلہ ذخائر 7 ماہ بعد 9 ارب ڈالر کی سطح سے تجاوز کرگئے ہیں۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 7 مارچ کوختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت میں 70کروڑ 20لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے سرکاری ذخائر کی مالیت 3.921 ارب ڈالر سے بڑھ کر 4.623ارب ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4.753ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق 7مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بائی لیٹرل اور ملٹی لٹرل ذرائع سے موصول ہونے والے زرمبادلہ کی وجہ سے سرکاری ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، زیرتبصرہ ہفتے کے دوران 9کروڑ 20لاکھ ڈالر کی آفیشل ادائیگیاں بھی کی گئی ہیں۔
Load Next Story