جعلی بھرتیوں کا معاملہ ڈائریکٹر اسکولز دوبارہ چھٹیوں پر چلے گئے

ڈی ای او اسکولز وہاب عباسی کو ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن کا چارج دے دیا گیا ہے

ڈی ای او اسکولز وہاب عباسی کو ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن کا چارج دے دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
محکمہ تعلیم میں بحران اور انتظامی پیچیدگیوں کے وقت رخصت پرجانے کے حوالے سے معروف افسرڈائریکٹراسکولز ایجوکیشن کراچی نیازلغاری عدالت میں جعلی بھرتیوں کامعاملہ اٹھنے کے بعدایک بار پھر چھٹیوں پر چلے گئے اورصوبائی محکمہ تعلیم نے ان کی جگہ ڈائریکٹر اسکولز بننے کے خواہشمند ڈی ای او اسکولز وہاب عباسی کو ڈائریکٹر اسکولزایجوکیشن کاچارج دیدیا ہے۔


وہ کافی عرصے سے اس اسامی کے حصول کے خواہشمند تھے تاہم سابق وزیرتعلیم پیر مظہر الحق سے چنداصولی باتوںپراختلافات کے سبب ان کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرتے ہوئے ان کے گریڈمیں تنزلی کردی گئی تھی، ادھرتعطیلات پر گئے ہوئے افسرنیاز لغاری کے بارے میں کہاجارہاہے کہ وہ ماضی کی طرح اس باربھی چھٹیاں ختم ہونے کے بعدعہدے کاچارج نہیں لیں گے چونکہ صوبائی محکمہ تعلیم کی بیوروکریسی محکمہ تعلیم میں کی گئی بھرتیوں کوخلاف ضابطہ قراردے رہی ہے جبکہ وہ محکمہ تعلیم کے اس موقف سے اختلاف رکھتے ہیں۔
Load Next Story