ہاکی نیشنل بینک نے پولیس پر گولز کی بارش کردی
12-0سے فتحیاب، دلبرکی ہیٹ ٹرک، آرمی نے ریلوے کو 4-1 سے آئوٹ کلاس کیا، واپڈا اے نے نیوی کو3-1 سے ہرایا
12-0سے فتحیاب، دلبرکی ہیٹ ٹرک، آرمی نے ریلوے کو 4-1 سے آئوٹ کلاس کیا، واپڈا اے نے نیوی کو3-1 سے ہرایا۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
بریگیڈیئر منظور حسین عاطف میموریل ہاکی ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک نے پولیس پر گولز کی بارش کرتے ہوئے 12-0 سے فتح حاصل کرلی۔
محمد دلبر نے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا، آرمی نے ریلوے کو 4-1 سے آئوٹ کلاس کردیا، واپڈا اے نے نیوی کو3-1 سے مات دی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سرگودھا میں جاری ایونٹ کے پانچویں روز ابتدائی میچ کے دوسرے ہی منٹ میں نیشنل بینک کے اخترعلی نے گولزداغنے کی ایسی ابتداکی جو پھر رک نہ سکی ،توصیف اشرف نے 10 ویں منٹ میں برتری کو دگنا کردیا، پھر محمد دلبر ایسے ردھم میں آئے کہ صرف 5 منٹ کے دوران گیندکو 3 بار حریف گول پوسٹ میں پہنچا دیا۔ دوسرے ہاف میں این بی پی کے فارورڈز نے پولیس کے دفاعی حصار کو ایک بار پھر تہس نہس کردیا اور 7 مزید گول کرتے ہوئے مقابلہ 12-0 سے اپنے نام کرلیا، محمددلبر کی ہیٹ ٹرک کے ساتھ توصیف اشرف، اختر علی اور محمد زبیر نے 2,2 جبکہ ارسلان قادر، علی شان، حفیظ رضوان نے ایک ایک گول داغا۔
دوسرے میچ میں بلند حوصلہ آرمی نے ریلویز کو 4-1 سے آئوٹ کلاس کیا، ناکام ٹیم نے 17 ویں منٹ میں مبشر کے گول کی بدولت برتری حاصل کرلی،آرمی کے محمد عمران نے 30 ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا،47 ویں منٹ میں کپتان نے ایک اور گول داغتے ہوئے ٹیم کو 2-1 کی برتری دلادی، کھیل ختم ہونے سے 10 منٹ قبل محمد سفیر نے گیند کو جال میں پہنچا کر مقابلہ 3-1 کیا، میچ ختم ہونے سے صرف ایک منٹ قبل سفیر نے ایک اور موقع کو کار آمد بناتے ہوئے ٹیم کو 4-1 سے کامیابی دلادی۔
جمعرات کو آخری میچ میں واپڈا اے نے نیوی کو 3-1 سے ٹھکانے لگایا،دونوں ٹیموں نے انتہائی جارحانہ انداز میں میچ کا آغاز کیا، فاتح ٹیم نے محمد عدنان کے 7 ویں منٹ میں گول کے ذریعے برتری قائم کی بعدازاں دونوں جانب سے کئی عمدہ مووز کے باوجود گول نہ ہوسکا اور پہلے ہاف کا خاتمہ اسی اسکور پر ہوا۔ میچ کے 51 ویں منٹ میں سلیمان حسین نے واپڈا اے کی جانب سے دوسرا گول کردیا، 8 منٹ بعد نیوی کے محمد آصف نے گیند کو جال میں پہنچا کر برتری کم کی،61 ویں منٹ میں محمد عدنان نے اپنا دوسرا گول کرتے ہوئے ٹیم کو 3-1 سے کامیابی دلا دی ۔ ایونٹ میں جمعے کو مزید 2 میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میں واپڈا بی اور پنجاب کی ٹیمیں مدمقابل ہوںگی، دوسرا میچ واپڈا اے اور پاکستان ایئرفورس کے مابین شیڈول ہے۔