پیپلز پارٹی نے طالبان سے 5 سال تک مذاکرات کیے یوسف رضا گیلانی

جب بات چیت ناکام ہوئی اور معاہدے ٹوٹ گئے تو پھر فوجی ایکشن لیا گیا۔سابق وزیراعظم

جب بات چیت ناکام ہوئی اور معاہدے ٹوٹ گئے تو پھر فوجی ایکشن لیا گیا۔سابق وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے5 سال تک طالبان سے ڈائیلاگ کی پالیسی جاری رکھی، جب بات چیت ناکام ہوئی اور معاہدے ٹوٹ گئے تو پھر فوجی ایکشن لیا گیا۔


پیپلز پارٹی نے الیکشن میں بے نظیر بھٹو شہید اور نوازشریف کے درمیان ہونے والے میثاق جمہوریت پر85 فیصد عمل کیا اب 15 فیصد پر نواز شریف کو عمل کرنا ہوگا، وزیر اعظم کی حیثیت سے نااہلی غیرقانونی تھی۔ وہ جمعرات کو رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ریپ) کی جانب سے ریپ ہائوس میں اپنے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پرسابق چیئرمین ریپ اورسائوتھ زون گروپ کے سربراہ عبدالرحیم جانو،سینئروائس چیئرمین چیلا رام،یوگنڈا کے سفیر ڈاکٹرمحمداحمدکسولے، عرفان شیخ نے بھی خطاب کیا۔ اپنے مغوی بیٹے کی بازیابی کے بارے میں سوال پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ بیٹے کی بازیابی کیلیے حکومت سے کیا بات کروں کیونکہ حکومت میری طرح بے بس ہے۔
Load Next Story