براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں جولائی تا فروری 18 فیصد اضافہ
8 ماہ میں60.63 کروڑکی ایف ڈی آئی، مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 6.5 فیصد بڑھ کر72.46 کروڑ ڈالر ہوگئی، فروری میں7.92...
رواں مالی سال تیل وگیس، مالیات، خوراک، مشروبات، تمباکو، کیمیکلز، پاورو آٹو سیکٹر بیرونی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز، کمیونیکیشن سے پیسہ نکالا گیا، اسٹیٹ بینک فوٹو: اے ایف پی/فائل
رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا فروری کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 9 کروڑ 21 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 60 کروڑ 63 لاکھ ڈالر رہی، گزشتہ سال کے اسی عرصے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 51 کروڑ 42 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق 8 ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے مجموعی انفلوز 1.262 ارب ڈالر جبکہ آؤٹ فلوز 65 کروڑ 62 لاکھ ڈالر رہے جس سے نیٹ ایف ڈی آئی 60 کروڑ 63 لاکھ ڈالر رہی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ فروری 2013 کے مقابلے میں فروری 2014کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ رہا، فروری 2013میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری منفی 1 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھی جبکہ فروری 2014 میں ایف ڈی آئی 7 کروڑ 92لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق ان 8 ماہ کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 6.5 فیصد کے اضافے سے 72 کروڑ 46 لاکھ ڈالر رہی جس میں 66کروڑ ڈالر کی غیرملکی نجی سرمایہ کاری بشمول 5کروڑ 40لاکھ ڈالر کی پورٹ فولیو سرمایہ کاری اور 6 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کی فارن پبلک انویسٹمنٹ شامل ہے۔
گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 68 کروڑ 4 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 8 ماہ کے دوران سب سے زیادہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں کی گئی جس کی مالیت 29 کروڑ 62 کروڑ ڈالر رہی، فنانشل سیکٹر میں سرمایہ کاری 10 کروڑ 28 لاکھ ڈالر رہی، فوڈ سیکٹر میں 7 کروڑ 51 لاکھ ڈالر، بیوریجز میں 2 کروڑ 37 لاکھ ڈالر، ٹوبیکو میں 5 کروڑ 55 لاکھ ڈالر، کیمکلز میں 7 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ پاور سیکٹر میں 1 کروڑ 96 لاکھ ڈالر، آٹو سیکٹر میں 1 کروڑ 82 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری کی گئی، دوسری جانب کمیونی کیشن سیکٹر میں سرمایہ کاری 13 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کم ہوگئی۔