کراچی میں ڈاکٹر محمد علی شاہ ایوارڈز تقریب کا انعقاد

سینئر صحافیوں، اسپورٹس رائٹرز، کمنٹیٹرز اور آرگنائزرز میں شیلڈز تقسیم کی گئیں

سینئر صحافیوں، اسپورٹس رائٹرز، کمنٹیٹرز اور آرگنائزرز میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ فوٹو: فائل

پہلے ڈاکٹر محمد علی شاہ ایوارڈز کی تقریب گذشتہ شام کراچی جیم خانہ میں ہوئی، مرحوم وزیر کھیل کے صاحبزادے ڈاکٹر جنید علی شاہ کی زیر صدارت تقریب سے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی، قومی اسمبلی کی مجلس عاملہ برائے کھیل اقبال محمد علی، رکن قومی اسمبلی آصف حسنین، سابق کرکٹ چیف سلیکٹر اقبال قاسم اور پروفیسر اعجاز احمد فاروقی نے بھی اظہار خیال کیا۔


مقررین نے ڈاکٹر شاہ کی شخصیت کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی اور کھیلوں کے حوالے سے خدمات کو سراہا، انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر شاہ کھیلوں خصوصاًکرکٹ سے والہانہ لگائو رکھتے تھے،وہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے کوشاں رہتے، انھوں نے ملک میںانٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے عملی اقدامات کیے،صوبائی وزیرکھیل کی حیثیت سے سندھ کے دور دراز علاقوں میں اسٹیڈیمز تعمیر کیے، ان کی خدمات کی عوامی اورسرکاری سطح پرپذیرائی ملی۔

ڈاکٹر جنید نے اپنے والدکے مشن کو نہ صرف جاری رکھنے بلکہ اس میں مزید تیزی لانے کا اعادہ کیا، اس موقع پر ڈاکٹر محمد علی شاہ لورز فورم کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا، آخر میں سینئر صحافیوں، اسپورٹس رائٹرز،کمنٹیٹرز اور اسپورٹس آرگنائزرز میں ایوارڈ تقسیم کیے گئے، ان میں ایکسپریس کے اسپورٹس ایڈیٹرسلیم خالق، قمر احمد، مرزا اقبال بیگ، منصور بیگ،احسان قریشی، نسیم راجپوت، جاوید اقبال، راشد صدیقی، نصر اقبال، اسحاق بلوچ، طارق اسلم، شاہد ہاشمی، مظہر جبلپوری، سعدیہ شیخ، گلفرازاحمد خان،آصف حفیظ، ایازخان، غلام محمد خان، اولمپئن افتخار سید، محمد فاروق خان، شفیق کاظمی، مشیر ربانی اور جمیل احمد و دیگر شامل تھے۔
Load Next Story