امریکاکاحقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی تیزکرنے کافیصلہ

انتخابات کوحقانی گروپ کے ہاتھوں سبوتاژہونے سے بچانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں

آپریشن کی تیاری مکمل ہے،افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈرجنرل جوزف کی گفتگو ۔ فوٹو: فائل

امریکااور اس کے اتحادی ممالک نے افغانستان کے انتخابات کے عمل کو سبوتاژ ہونے سے بچانے کیلیے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


امریکی افواج کاہدف القاعدہ ہوگی لیکن حقانی گروپ کی جانب سے امریکی افواج کے خلاف کارروائیوں کوروکنے کیلیے امریکی افواج تمام ضروری اقدام کریں گی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق افغانستان میں امریکی میرین جنرل جوزف ڈنفورڈ نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ امریکا حقانی نیٹ ورک کے فنڈا کٹھے کرنے کی صلاحیت اوران کی نقل وحرکت کومحدود کرنے کیلیے اس کیخلاف کارروائیاں تیزکررہاہے۔ گزشتہ کچھ مہینوں میں حقانی نیٹ ورک نے اپنی کارروائیوں تیز کر دی ہیں لہٰذا امریکا نے بھی اس گروپ کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں ۔ واضح رہے کہ افغانستان میں صدارتی انتخابات اپریل میں ہونا طے ہیں اور حقانی نیٹ ورک نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ انتخابات کے عمل کو درہم برہم کرنے کیلیے بڑے سیاسی اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔ حقانی نیٹ ورک کوافغانستان میں ہونے والی دہشت گردی کی بڑی بڑی کارروائیوں کاذمے دارقرار دیاجاتا رہاہے۔

امریکا ماضی میں پاکستان سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ وہ حقانی نیٹ ورک کیخلاف زیادہ جارحانہ انداز میں کارروائیاں کرے۔ خیال کیاجاتا ہے کہ حقانی نیٹ ورک نے شمالی وزیرستان میں اپنے اڈے بنارکھے ہیں جہاں سے وہ افغانستان میں کارروائیوں کیلیے منصوبہ بندی کرتا ہے۔ جنرل ڈنفورڈنے کہاکہ افغانستان کے ساتھ دوطرفہ معاہدے کی صورت میں امریکا 2014کے بعدافغانستان میں ہزاروں فوجی رکھے گاجنھیں انسداددہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کیاجائے گا۔ امریکاکو امیدہے اپریل میںہونے والے صدارتی انتخابات کے بعدنئے افغان صدردوطرفہ معاہدے پردستخط کردیں گے۔ امریکی صدر اوباما نے پینٹاگون کو ہدایت کررکھی ہے کہ وہ 2014کے بعدافغانستان سے تمام امریکی افواج کونکالنے کی تیاری کرے۔ امریکی جنرل نے کہاہے کہ اگرتمام افواج کونکالنے کاکہا گیاتو وہ یہ کام102دن میں سرانجام دے سکتے ہیں۔ افغانستان میں امریکی افواج کی تعداد 33,600 ہے۔ پینٹا گون موسم سرماتک ان افواج کی تعدادکو 20ہزار تک لانے کے منصوبے پرعمل پیرا ہے۔
Load Next Story