پاکستان اور بھارت سازشی عناصر کو کنٹرول کریں اوم پوری
دونوں ممالک کی ثقافت ایک جیسی ہے،عوام بھی قریب آنا چاہتے ہیں، جو پیار ملا بھلا نہیں سکتا
کرکٹ پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، میڈیا سے گفتگو، پنجاب اسمبلی کا دورہ، کارروائی دیکھی فوٹو: این این آئی
بھارتی اداکار اوم پوری نے جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا اور مہمانوں کی گیلری میں بیٹھ کر پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی۔
قائم مقام اسپیکر سردار شیر علی گورچانی نے ایوان کی طرف سے بھارتی مہمان کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے اوم پوری کو پنجاب حکومت کی طرف سے خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے اس بیان کو کہ وہ آئندہ کسی پاکستان مخالف فلم میں کام نہیں کریں گے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستانی عوام نے ہمیشہ اپنے ہمسایہ اور دیگر ممالک کیلئے انتہائی محبت، پیار اور عزت کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ ہمسایہ ممالک کو اپنے باہمی تنازعات مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں تاکہ یہ خطہ بھی دنیا کے دیگر خطوں کی طرح ترقی کر سکے۔
جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر وسیم اختر نے بھارتی مہمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ انہیں چاہیے کہ وہ بھارت کی حکومت کے سامنے مسئلہ کشمیر کے حل اور پاکستان کے پانیوں پر بھارتی ڈیمز کی تعمیر کا معاملہ اٹھائیں۔ بعدازاں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اوم پوری نے کہا کہ نواز، واجپائی ملاقات سے پاک بھارت تعلقات میں بہتری پیدا ہوئی تھی مگر بعض عناصر نے کارگل جنگ چھیڑ کر دونوں ممالک کے درمیان دوریاں پیدا کیں، دونوں ممالک کی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ تعلقات کی بہتری کیلئے سازشی عناصر کو کنٹرول کریں۔ کرکٹ کے معاملے پر دونوں ممالک میں سیاست ہوتی ہے جبکہ ایسا ہونا نہیں چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آ کر بہت خوش ہوںکیونکہ یہاں کے عوام نے مجھے بہت پیار دیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔