شہباز گل سے ریمانڈ میں زبردستی جھوٹے بیانات لیے جائیں گے عمران خان

عمران خان کا شہباز گل کو دوبارہ پولیس ریمانڈ پر بھیجنے پر تشویش کا اظہار

فوٹو فائل

ISLAMABAD:
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل کو دوبارہ پولیس ریمانڈ پر بھیجنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے پی ٹی آئی کیخلاف سازش قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے لکھا کہ 'شہباز گل کو دوبارہ پولیس ریمانڈ پر بھجوائے جانے پر گہری تشویش ہے، اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر منتقلی اور پھر تھانے لائے جانے کے دوران کئے گئے تشدد کے نتیجے میں اس کی ذہنی حالت اور جسمانی صحت نہایت خراب ہے۔
Load Next Story