مثبت تبدیلیوں نے منفی اندازے غلط ثابت کردیے وزیر خزانہ

ملکی تاریخ میں پہلی بار امریکی ڈالرکی قدرمیں ریکارڈکمی ہوئی جس پرملک بھرکی تاجربرادری خوش ہے،اسحاق ڈار

ملکی تاریخ میں پہلی بار امریکی ڈالرکی قدرمیں ریکارڈکمی ہوئی جس پرملک بھرکی تاجربرادری خوش ہے،اسحاق ڈار۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ گزشتہ 8ماہ کے مختصرسے دورانیے میں اقتصادی محاذپرمثبت تبدیلیوں کی وجہ سے بین الاقوامی تھنک ٹینک کی تمام پیش گوئیاں جن میں بین الاقوامی نقشے میں پاکستان کی ہیئت تبدیل ہونے اورسال 2014کے پہلے ماہ ہی پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے دعوے شامل تھے، غلط ثابت ہوئے۔


ملکی تاریخ میں پہلی بار امریکی ڈالرکی قدرمیں ریکارڈکمی ہوئی جس پرملک بھرکی تاجربرادری خوش ہے۔ ابتدامیں حکومت نے سخت اورواضح فیصلے کیے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ لہٰذا وزیراعظم نوازشریف کی بصیرت کی وجہ سے مشکل دورگذر گیاہے اورمعیشت درست سمت میں گامزن ہوگئی ہے۔ اب پاکستان کے قدرتی وسائل کو بہرصورت قابل استعمال بنایاجائے گا۔ وہ جمعے کوکراچی چیمبرکی ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈکی تقریب سے پی اے ایف میوزیم میں خطاب کررہے تھے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ سابقہ حکومت کے زیرالتوا معاملات کوجن میں سیلزٹیکس ریفنڈ، بینکوںکے پی آرآئی اور سرکلرڈیٹ شامل ہیں، 8ماہ کی مختصرمدت میں حل کرلیا گیاہے۔ ترسیلات زرپر بینکوں کے 10ارب روپے مالیت کے زیرالتوا پی آرآئیز میں سے 7ارب روپے کی ادائیگیاں کردی گئی ہیں جبکہ باقی ماندہ رقوم 31مارچ 2014تک ادا کردی جائیںگی۔
Load Next Story