سونے کی قیمت 300 روپے گھٹ کر52200 روپے تولہ ہوگئی
فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب300 روپے اور 257 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب300 روپے اور 257 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ فوٹو : اے ایف پی / فائل
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت10 ڈالر کے اضافے سے 1383 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجودمقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کوپرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب300 روپے اور 257 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں تولہ قیمت52200 اور دس گرام44742 روپے ہوگئی، اسی طرح چاندی کی تولہ قیمت20 روپے کم ہو کر 780 اور دس گرام 17.13 روپے کمی سے 668.57 روپے ہو گئی۔